نیویارک : امریکی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے سابق سربراہ مائیک لیئٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود القاعدہ کمزور ہونے کے باوجود مغربی ممالک کو نشانہ بناسکتی ہے۔ جبکہ نیویارک پولیس نے چھو ٹے ایٹم بمب کا پتہ لگا نے کیلئے فول پروف سسٹم بنا لیاہے۔ امریکی اخبار واٹر ٹائم ڈیلی ٹائمز کے مطابق نیویارک سٹی پولیس کمشنر رے منڈ کیلی نے مینہٹن کے علاقے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نیویارک پولیس نے چھوٹے ایٹم بم یا تابکار مادے کی کی نشاندہی کا آلہ تیار کرلیاہے اور اس کے تجربے کئے جارہے ہیں۔ ادھر ریٹائر ہونے والے امریکی انسداد دہشتگردی کے سربراہ مائیک لیئٹر نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کیبعد القاعدہ کمزور ہوئی ہے۔ لیکن القاعدہ کو کمزور سمجھنا غلطی ہوگی۔ ایمن الضواہری کی سربراہی میں القاعدہ پاکستان اور یمن سے اب بھی مغرب پر تباہ کن حملے کرسکتی ہے۔ مائیک لئٹر کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کی موجودگی کے باعث پاکستان اب بھی مسئلہ بنا ہوا ہے۔