امریکا نے تاجروں کو واپس لانے کی کوششیں تیزکردیں

Barack Obama

Barack Obama

امریکی صدر براک اوبامہ نے معیشت کو بہتربنانے کیلئے بیرون ممالک میں کام کرنے والے امریکی تاجروں کو واپس لانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ وائٹ ہاوس میں صدر براک اوبامہ نے چین کے نائب صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی۔

اس دوران براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ چین میں کاروبار کرنے کیلئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس لئے امریکا کی متعدد کاروباری شخصیات وہاں مقیم ہیں۔ براک اوبامہ نے چین میں مقیم امریکی شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واپس امریکا لوٹ آئیں تو انہیں وہی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو انہیں چین میں حاصل ہیں۔