امریکا اب ڈرون طیاروں کی بجائے ہیلی کاپٹروں سے بھی کر سکتا ہے کیونکہ اس نے ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کر لیا ہے۔ آئندہ سال آزمائشی پرواز کے بعد افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈرون حملے شروع کئے جائیں گے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق اے ساٹھ ڈرون ہیلی کاپٹر پر سینسرز کے علاوہ کیمرا نصب ہے جو چھ کلو میٹر سے زائد کی بلندی سے پینسٹھ مربع کلومیٹر تک زمین پر حرکت کرنے والی چیز کو دیکھ اور اس کی واضح تصویر بنا سکتاہے۔ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے اور دیگر کی تیاری جاری ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ڈرون کی آزمائشی پرواز آئندہ سال شروع کی جائیں گی۔ اور اس کے بعد اسے افغانستان میں استعمال کیا جائے گا۔