امریکا نے افغان جنگجو حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتیہوئے امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکا، افغانستان اور نیٹو افواج کیلئے خطرہ ہے تاہم امریکا نے امن مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حقانی گروپ امریکا سے مذاکرات کیلئے رضامند ہے یا نہیں۔ امریکی وزیرخاجہ نے کہا کہ اب تک امریکا اور حقانی نیٹ ورک ایک دوسرے کے خلاف ہیں تاہم جنگ میں ایک اسٹیج مذاکرات ہی کا آتا ہے۔ امریکا اس گروپ کے ساتھ افغان مذاکرات کی حمایت کرے گا۔