امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا خلیج فارس میں درجنوں خودکار آبدوزیں بھیج رہا ہے جن کا مقصد ایران کی جانب سے ممکنہ طور پرآبنائے ہرمز بندکیے جانے کی پیش بندی کرناہے۔ ایران کے بینکنگ،توانائی سیکٹر پر پابندیاں عائد ہیں،ان پابندیوں کے پیش نظر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمزبندکیے جانے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا تھا۔
اس آبی گزرگاہ سے دنیا بھرکے بیس فیصد تیل کی تجارت ہوتی ہے مئی میں جنرل جان میٹس کی درخواست پر خریدی گئی آبدوزیں جدیدترین زیرآب کیمروں اور ہتھیاروںسے لیس ہیں چارفٹ لمبی اور سوپانڈ وزن والی آبدوزیں بھیجنے کا مقصد خطے میں امریکا کی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھاناہے۔