امریکا پاکستان کے مطالبے کے بعد شمسی ایئر بیس خالی کرنے کی تیاریاں کررہا ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور امید ہے پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے سے نہیں روکے گا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ امریکا چند ماہ سے شمسی ایئربیس کے متبادل دیگر اڈوں کو ڈرون حملوں کے لیے تیار کررہا تھا۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر بھی کچھ پاکستانی حکام نے بیس خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکا نے بیس سے ڈرون طیاروں کی پروازیں روک دی تھیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکا نے بیس خالی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔