امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کے تجربات مکمل کرلیے۔ میزائل شکن نظام کو ناقابل شکست بنانے کیلیے امریکا کئی سال سے تجربات کررہا تھا۔ امریکا نے ایس ایم تھری میزائل کے نئے ماڈل بلاک بی ون کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہوائی کے جزیرے کسوئی کی میزائل رینجر سے حملہ آور میزائل داغا گیا جسے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ایرک لیک سے فائر کیے گئے دفاعی میزائل بلاک بی ون نے خلا میں کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا۔ میزائل ڈیفنس ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ نئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے ستمبر دو ہزار گیارہ میں کیا جانے والا تجربہ ناکام ہوگیا تھا۔