امریکا نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

Dempsey

Dempsey

امریکا : (جیو ڈیسک)امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔ مارٹن ڈمپسی نے پی بی ایس کو انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان سے فوجی رابطے ہیں امید ہے کہ تعلقات بحال ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تسلی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم نہیں کیاجاتا۔ اسلام آباد اب بھی بھارت کو اپنے وجود کیلیے خطرہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کواندرونی مسائل کاسامنا ہے جس سے انہیں سیاسی طور پر نمٹنا ہوگا وہ جوکچھ کرسکتے ہیں کریں گے لیکن ضروری نہیں جیسا ہم چاہتے ہیں وہ ویسا ہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی نئی شرائط طے کرنے کیلیے پارلیمانی سفارشات مرتب کرنے کیلیے وقت مانگا ہے تاہم ذاتی طور پر امید ہوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات ضروریات کے عین مطابق بحال ہوں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کے قابل ہوجائے گا۔ڈمپسی کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین نہیں کیاجاسکتا کہ پاکستان میں ہر کوئی اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔