امریکا نے پاکستان کیخلاف کیس تیار کر لیا۔ مشاہد

mushahid

mushahid

اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا کہ افغانستان میں سہ فریقی میکینزم میں پاکستان کا کردار واضح ہے۔ مشاہد حسین سید کہتے ہیں کہ امریکا نے پاکستان کے خلاف کیس تیار کرلیا، اب رائے عامہ ہموار کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام کتاب کی تقریب رونمائی اور میڈیا سے بات چیت میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے بتایا کہ پاک چین تعلقات بے مثال ہیں۔
پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ اب تک جو کیا اور جو کررہے ہیں، وہ سب پر واضح ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف میڈیا وار کررہا ہے۔ حالانکہ امریکا اپنی غلط پالیسیوں کے باعث افغانستان میں ناکام ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکی دھمکیوں نے قوم کو بیدار اور متحد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میں اتحاد ہے اب قیادت کو بھی اپنا کردار ثابت کرنا ہو گا، طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہوگیا ہے۔