نیٹو سپلائی بحالی پر پاک امریکا معاہدے کے دستخط کے بعد امریکا نے پاکستان کی روکی گئی ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی امداد جاری کر دی۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام امریکا پہنچ گئے ہیں۔ تین روزہ دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی واشنگٹن میں سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فعال بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔