امریکا : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے یمن میں القاعدہ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کے دوران ہلیری کلنٹن نے وزارت کے سائبر ماہرین کو ہدایت کی کہ القاعدہ کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے ان پر القاعدہ کے یمنی شہریوں پر بڑھتے حملوں سے متعلق اشتہار بنا کر لگا دیا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ ویب سائٹ کے ذریعے پراپیگنڈا کرتی ہے کہ اس نے حملہ کرکے امریکی شہریوں کو قتل کردیا۔