واشنگٹن: (ججیو ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل بھاری اکثریت سے مسترد کردیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن رکن ڈانا روہر ابیکر نے بل پیش کیا تھا۔ بل میں نیٹو سپلائی کی بحالی تک پاکستان کیلئے امریکی امداد معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے بل مسترد کردیا۔ تین سو پینتیس ارکان نے بل کی مخالفت اور صرف چوراسی نے حمایت میں ووٹ دیا۔
بل میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں ہر امریکی شہری کی ہلاکت کے بدلے پاکستان کی امداد سے پانچ کروڑ ڈالر کم کئے جائیں۔ ڈانا روہر ابیکر نے اس سے پہلے امریکی کانگریس میں بلوچستان کی خود مختاری کا بل بھی پیش کیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے گذشتہ ہفتے اس بل کی منظوری دی تھی لیکن وائٹ ہاوس نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے سے متعلق تجاویز مسترد کردی تھیں۔