وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے روابط بڑھائے۔ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے عالمی برادری اور ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات قائم ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہیں ۔ کراچی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کے مسئلے کے سیاسی حل کو ترجیح دیتیہیں ۔ ایم کیو ایم والے حکومت کے ساتھ ہیں ۔ ان کے استعفی قبول نہیں کئے گئے۔