امریکا :(جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ امریکا پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سابق فوجیوں کے اجتماع سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا سائبر حملوں میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنا کر امریکا کو مفلوج کیا جاسکتا ہے۔
سائبر حملہ آور وال اسٹریٹ اور دیگر اہم سرکاری اداروں پر حملہ کر کے حکومتی نظام فیل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا حملوں کی قبل از وقت نشاندہی کے لئے خفیہ معلومات کا موثر نظام تشکیل دینا ہوگا۔