امریکہ(جیویسک)امریکی حکومت نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے محکمہ خارجہ اور فوجی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا اعلان آج متوقع ہے۔ اس کا مقصد حقانی نیٹ ورک کی مالی امداد بند کرانا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائے۔