امریکا کا خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ

us army

us army

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے عراق سے انخلا کے بعد خلیج فارس میں فوج کی موجودگی بڑھانے کا منصوبہ بنایاہے۔ فوج کی موجودگی سے عراق اور ایران پر نظر رکھی جائیگی۔ نیویارک ٹائمز نے حکام اور سفارتکا روں کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں کویت میں جنگی فوجیوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے جس سے عراق میں سیکیورٹی صورتحال ابتر ہونے۔ یا ایران کی جانب سے فوجی مداخلت کی صورت میں فوری ردعمل ظاہر کرنے میں مدد ملے گی۔
اخبار کے مطابق یہ منصوبہ کئی ماہ سے زیربحث تھا۔ مگر صدر باراک اوبامہ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے انخلاکے بعد اس پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ امریکی حکام کو تشویش ہے کہ خطے سے فوجی انخلا سے عدم استحکام مزید بدتر ہوسکتا ہے۔ کویت میں زمینی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ امریکا خطے کے بین الاقوامی پانیوں میں مزید بحری جنگی جہاز بھیجنے پر بھی غور کر رہا ہے۔