امریکا نے جنوبی وزیرستان ڈرون حملے میں ملانذیر کی ہلاکت پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفنگ کیدوران امید ظاہر کی کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جائے گی۔
پاکستان کی جانب سے طالبان رہنماوں کی رہائی سے متعلق سوال پر بھی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں کہ کن طالبان کو رہا کیا گیا اور کس کی تحویل میں دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مذاکرات میں پرعزم ہے اور نیٹو افواج دوہزار چودہ کے آخر تک افغانستان سے چلی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلری کلنٹن تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیں گی۔