امریکا کا پاکستان سے محدود تعلقات پر غور

Newyark times

Newyark times

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکا پاکستان سے محدود تعلقات پر غور کر رہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو احساس ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مل کر کا م کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ امریکا کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ اس پیغام کے بعد امریکا بھی پاکستان سے محدود تعلقات رکھنے کی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ امریکی حکام کہتے ہیں کہ انہوں نے پوسٹ نائن الیون پالیسی ختم کر دی ہے۔