امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کا مسئلہ حل ہونے پر امریکا کو خوشی ہے۔ امریکا نئے وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔
نولینڈ کا کہنا تھا کہ ہم افغان فورسز کی ٹریننگ سے مطمئن ہیں،انہوں نے کابل میں طالبان کے حملے کو بزدلانہ عمل کہا اور افغان پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت پر مسرت کا اظہار کیا۔