امریکا : (جیو ڈیسک)امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی اخبار کا دعوی ہے کہ وائٹ ہاس اسلام آباد سے تعلقات میں تناو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.امریکی عہدیدار کے مطابق وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ حملے پرباضابطہ معافی کیلئے غور کررہاہے۔
امریکی عہدیدار کی جانب سییہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ متفقہ طور پرامریکی ڈرون حملے روکنے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔