واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلی کاپٹر کی تصاویر چین کو فراہم کرنے کی خبر پرتبصرے سے معذرت کرلی ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کیدوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کی تصاویر کی فراہمی کا معاملہ انٹلی جینس کا ہے اس پر وہ تبصرہ نہیں کرسکتے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ پاکستان کی فوجی امداد کی بندش کے فیصلے پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ترجمان کا کہناتھاکہ امریکی سفارتکار کے اغوا کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔