امریکا (جیو ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے چھ سو سات ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے۔ بجٹ کے حق میں تین سوچھبیس ووٹ پڑے جبکہ نوے ارکان نے مخالفت کی۔ دفاعی بجٹ کا تحت پینٹاگون کے اخراجات کا تخمینہ پانچ سو چوبیس ارب ڈالر رکھا گیا ہے ۔ افغان جنگ پر آئندہ سال تراسی ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے افغان جنگ پر خرچ کیے جانے والے بجٹ کوتنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ بے مقصد اور امریکہ کے لیے مالی و جانی نقصان کا سبب ہے۔