امریکا کوملاعمرنے کوئی خط نہیں لکھا،طالبان کی تردید

taliban

taliban

افغان طالبان نے ملاعمرکی جانب سے امریکا صدر کو کوئی بھی خط لکھے جانے کی تردید کردی ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے میڈیا کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی سے متعلق ملا عمر نے امریکا کو خط لکھے جانے کی اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ان الزامات کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ایسی خبروں کا مقصد افغان گروپوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔