امریکا کی اولیویا کلپو حیسنہ عالم 2012 منتخب

Olivia Culpo

Olivia Culpo

لاس ویگاس (جیوڈیسک)امریکا کی اولیویا کلپو دوہزار بارہ کی حسینہ عالم منتخب ہوگئی ہیں۔ فلپائن کی جینی ٹیگون دوسرے اور وینزویلا کی ارینا ایزر تیسرے نمبر پر رہیں۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں دنیا بھر سے 86 حسیناں نے شرکت کی جن میں سے امریکی حسینہ اولیویا کو مس یونیورس 2012 قرار دیا گیا۔ انہیں مس یونیورس 2011 انگولا کی لیلی لوپس نے تاج پہنایا۔