امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے شام کے لیے 3 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد شام کو امریکا کی طرف سے ملنے والی امداد کی رقم 20 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امداد کا اعلان آسٹریلیا میں ایک کانفرنس کے دوران کیا۔ امریکا نے شامی اتحاد کو عوامی نمائندے کے طور پر تسلیم کیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم طویل عرصے سے اس بات کا مطالبہ کررہے تھے کہ ایک ایسا اتحاد بنایا جائے جس سے ملک میں جاری خونریزی تھم جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ شام کے لوگوں کی مدد کی جائے۔