بھارت (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے امریکا میں گوردوارے پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنی امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا امریکا میں مقدس مقامات کے تحفظ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کروا کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
ریاست وسکونسن میں ایک شخص نے گوردوارے پر فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا اور پولیس کی جوابی فائرنگ خود بھی ہلاک ہو گیا تھا۔