نیویارک : کھربوں ڈالر مالی خسارے کے باوجود امریکا کا جنگی جنون کم نہ ہوا، نیویارک ٹائمز کے مطابق یوٹو جاسوس طیاروں کی جگہ گلوبل ہاک ڈرون استعمال کئیجائینگے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اخراجات کم کرنے اور جانی نقصان سے بچنے کیلئے جنگی جدید ڈرون طیاروں اور روبوٹس سے لڑنے کا پروگرام وسیع کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ اب یوٹو جاسوس طیارے کی جگہ جدید ڈرون گلوبل ہاک کا استعمال کیا جائیگا۔ جدید گلوبل ہاک ایک سو سے ڈیڑھ سو میل کے فاصلے تک جگہ، تنیصبات، دہشتگردوں اور دیگر چیزوں کی صاف اور رنگین تصویر لینے کے ساتھ علاقے ٹیلیفون اور موبائل کالز کو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔