امریکن (جیوڈیسک)باسکٹ بال میں نیویارک (Knicks) نے (Indiana Pacers) کو ہرا کر بیسٹ آف سیون سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ نیویارک باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
تینوں کوارٹرز میں مہمان انڈیانا کی ٹیم کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی لیکن چوتھے کوارٹر میں میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور انڈیانا پیسرز کے خلاف اناسی کے مقابلے میں ایک سو پانچ پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔
اس فتح کے ساتھ ہی نیو یارک کی ٹیم نے بیسٹ آف سیون سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے (Carmelo Anthony) نے سب سے زیادہ بتیس پوائنٹس اسکور کیے۔