امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اپنا چہرہ نمو دار کرنے والے ایدا طوفان سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 45 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملک کی جنوبی ریاست لوزیانا کے بعد شمال مشرقی علاقوں میں بھی مؤثر ہونے والا ایدا طوفان نیویارک، نیو جرسی، پنسلووینیا، میری لینڈ اور کونیکٹکٹ ریاستوں میں شدید بارشوں کا موجب بنا ہے۔
سیلاب کی زد میں آتے ہوئے نیو یارک میں 13 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں تو نیو جرسی میں اموات کی تعداد 23 سے زیادہ ہے ۔ پنسلووینیا، میری لینڈ اور کونیکٹیکٹ میں بھی جانی نقصان کے بعد مجموعی اموات کی تعداد کم ازکم 45 ہے۔
نیو جرسی کے گورنر فل مرفی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات موٹر گاڑیوں کے سیلاب کی زد میں آنے سے واقع ہوئی ہیں۔
آفت سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں تو جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔