سمندری طوفان آئرین کل امریکا کے مشرقی اور جنوبی ساحل سے ٹکرائے گا۔ تیز ہواں اور بارش کے باعث واشنگٹن سمیت امریکا کی پانچ ریاستوں میں تباہی کا خطرہ، نیویارک کے ساحلے علاقے خالی کرادی گئے، ہوائے اڈے آج بند کئے جائینگے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بہاماز سے شروع ہونے والے سمندری طوفان آئرین کیٹگری ٹو میں تبدیل یعنی خطرناک بن چکاہے۔ تیز ہوائیں امریکا کے شمالی ساحل سے نوے میل کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں۔ دو سو نو نوے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی ان تیز ہوائیں سے واشنگٹن، نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ہے۔ نیویارک کے میئر نے کل ہی سے تمام ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اور شہر میں لوگوں نے گھروں کو کھڑکیوں کو مضبوط اور حفاظتی اقدامت کرنا شروع کردئیے ہیں۔