امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے شہروسکانسن میں ایک شخص نے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر کے خود کشی کر لی۔بروک فیلڈ پولیس کے مطابق براں ڈیئر کے علاقے کا رہائشی ریڈ کلف ہاگن مردہ حالت میں ملا ۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں ریڈ کلف کی بیوی بھی شامل ہے۔
اس سے قبل ایک گھریلو تنازعہ میں مقامی عدالت نے ریڈ کلف کو اپنا ہتھیار پولیس میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ، پولیس کے مطابق ریڈ کلف ذہنی اذیت کا شکار تھا اور اسکا اصل نشانہ اس کی اپنی بیوی تھی۔