امریکہ : اسٹیو جابز پر بننے والی فلم کا پرکشش پریمیئر

Film Steve Jobs

Film Steve Jobs

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں جاری سن ڈانس فیسٹول میں اسٹیو جابز پر بننے والی فلم کا پریمیئر ہوا۔ امریکی فلمی میلے سن ڈانس میں یوں تو اب تک کئی فلموں کا پریمیئر ہوچکا ہے۔ لیکن اب کی بار جس فلم کا تھا شدت سے انتظار۔

آہی گیا وہ شاہکار یعنی ایپل کے بانی اسٹیو جابز پر بننے والی فلم جابز کا رنگا رنگ پریمیئر۔ جس میں اسٹیوجابز کی زندگی کو فلمایا گیا ہے۔

فلم کے پریمیئر میں اداکار ایشٹن کچر کی آمد نے چار چاند لگا دیئے۔ ایشٹن کہتے ہیں انہیں فلم میں ایپل کا بانی بننے کا اعزاز اچھا لگا۔