جی 20 کانفرنس : (جیو ڈیسک)امریکہ اور برظانیہ نے شام کے صدر بشارالاسد سے کہا ہے کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے امن منصوبے پر عمل پیرا ہو جائیں تو انہیں تحفظ دیا جا سکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جی 20 کانفرنس کے وقت روس کے صدر پیوٹن اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کے مسئلے کا حل نکالنے کا معاملہ زیر بحث رہا،جس میں دونوں فریقوں کے مابین اس بات پر اتفاق ہوا کہ شام کے صدر بشار الا سد کو سیاسی پناہ دینے کی راہ نکالی جائے۔
اس تناظر میں امریکی صدر براک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام کے صدر بشارالاسد کو پیشکش کی ہے کہ اگروہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی جانب سے پیش کئے گئے امن منصوبے پر عمل درآمد کریں تو انہیں امریکہ اور برطانیہ محفوظ راستہ دے سکتے ہیں،ہیلری کلنٹن جلد ہی اس سلسلے میں کوفی عنان سے ملاقات کریں گی،دوسری جانب شام سے اس تجویز پر کوئی رائے سامنے نہیں آئی ہے۔