امریکہ اور شمالی کوریا کی بات چیت

America

America

بیجنگ: ( جیو ڈیسک) شمالی کوریا اور امریکہ کے سفیر امدادی خوراک کے سمجھوتے پر بیجنگ میں بات چیت کر رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کی جانب سے اپنی جوہری سرگرمیاں روکنے اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کے بعد امدادی خوراک کا سمجھوتہ طے پایا تھا۔
امریکہ نے سال دو ہزار نو کے بعد سے شمالی کوریا کو امدادی خوراک فراہم نہیں کی ہے۔
خصوصی سفیر رابرٹ کنگ کا کہنا ہے کہ حالیہ بات چیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دس لاکھ افراد کے لیے بھیجی جانے والی خوراک صرف حق داروں کو ملے۔