امریکہ شام کے خلاف فوجی کاروائی سے گریز کرے گا، لیون پینیٹا

leon panetta

leon panetta

امریکہ: (جیو ڈیسک)امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے شام کے خلاف امریکی فوجی کاروائی کو قبل از وقت قرار دے دیا۔ڈیموکریٹک کو ری پبلیکن ارکان کی جانب سے سخت سوالات کا سامناہے۔ روس اور چین سمیت ایران،کیوبا اور وینزویلا کی جانب سے شام کے حق میں عالمی دبا کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے امریکہ کے وزیر دفاع لیون پینیٹا نے امریکی فوجی کاروائی کے ضمن میں دفاعی پوزیشن اپنانی شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ایوان بالا میں ری پبلیکن کی جانب سے ڈیموکریٹک حکومت پر مسلسل تنقید اور عالمی دبا نے موجودہ امریکی حکام کو شش و پنج میں گرفتار کر دیا ہے۔ری پبلیکن کا دبا ہے کہ امریکہ شام کے خلاف واضح فوجی کارروائی کی پالیسی دے جبکہ عالمی قوتوں کی جانب سے امریکی مزاحمت روکنے کی کوششوں نے امریکی حکام کو شام کے خلاف واضح موقف اپنانے سے گریز کی پالیسی پر لگا رکھا ہے۔