امریکہ معافی مانگنے پر ابھی کچھ نہیں کہ سکتا،ہیلری کا جواب

hillaryClinton

hillaryClinton

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے مسائل پر اختلافات ہیں، ان مسائل پر دونوں ممالک مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔ وہ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ پریس بریفنگ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ سات ماہ سے پاک امریکا تعلقات نازک موڑ پر ہیں اور نیٹو سپلائی بھی بندہے، تو امریکا پاکستان سے معافی کیوں نہیں مانگ لیتا، تو ہلیری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سول اور فوجی ماہرین کا تبادلہ مستقل جاری ہے اور پاکستان کے ساتھ بہت سے اہم معاملات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان سے معافی مانگنا ممکن ہے، انھوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ پاکستان امریکا سے اور امریکا پاکستان سے بہت کچھ چاہتا ہے۔ تاہم امریکا اپنے بہتر مفاد میں کوئی فیصلہ کرے گا۔