امریکہ نے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت بحال کر دی

amrica

amrica

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکہ نے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ریاست کو مجمعے کو کنٹرول کرنے والے آلات نہیں دے گا۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہ کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فروخت کیا جانے والا اسلحہ بحرین کو بیرونی خطرات سے دفاع کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔امریکہ کی جانب سے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت گزشتہ برس اس وقت معطل کی گئی تھی جب بحرین کی حکومت نے جمہوریت کے حامی مظاہرین کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے فروخت کیے جانے والے ہتھیاروں میں ایک چھوٹا جنگی جہاز اور بحری حفاظت کی کشتیاں شامل ہیں۔ اس کے علاہ ایف سول جنگی طیاروں کے لیے جدید طرز کے انجن بھی فراہم کیے جائیں گے۔بحرین خلیج فارس میں امریکہ کا سب سے اہم اتحادی ہے۔ تاہم واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کو اب بھی بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے۔