امریکہ کا ایران پر حملے کا منصوبہ تیار ہے،ڈینیئل شپیرو

america

america

امریکہ : (جیو ڈیسک)اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈینیئل شپیرو نے کہا ہے کہ اگ متنازعہ جوہری پروگرام پر سفارت کاری ناکام ہو گئی تو امریکہ کا ایران پر حملے کا منصوبہ تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر نے رواں ہفتے اسرائیلی بار ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ امریکا کی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ حل کرنے کے لیے فوجی طاقت کی بجائے سفارتی دباو کو استعمال کیا جائے۔ تاہم اس کی ناکامی کی صورت میں فوجی منصوبہ بھی تیار ہے۔

امریکہ اسرائیل اور بیشتر مغربی ملکوں کا خیال ہے کہ ایران اپنے پر امن جوہری پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے مگر تہران اِس الزام سے انکار کرتا آیا ہے۔