واشنگٹن (جیوڈیسک):امریکی سینیٹ نے ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا،بل امریکی سینٹ میں موسم گرما کے آغاز میں پیش کیا جائے گا۔
امریکہ کی دونوں اہم جماعتوں کے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی اور حزب اختلاف کی ری پبلکن پارٹی نے ایک مجوزہ منصوبے کی تفصیلات پیش کی ہیں جس کا مقصد ملک کے امیگریشن کے نظام میں اصلاحات ہیں۔منصوبے کے تحت امریکہ میں مقیم ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی شہریت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
بل میں سرحدوں کی حفاظت کے انتظامات مزید سخت کرنے اور غیرقانونی تارکین وطن کو ملازمتیں نہ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ری پبلکن سینیٹر جان میکین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اصلاحات بہت مشکل ہیں تاہم قابلِ حصول ہیں۔