واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش اپر لنٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ جنوبی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونیوالے غیر قانونی تارکین وطن بچوں کا ریلیف کے لیے کوالیفائی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کو عدالتی عمل سے بھی نہیں گزارا جائیگا بلکہ انہیں ڈی پورٹ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم امیگریشن قانون میں بھی ترمیم کے خواہاں ہیں۔