امریکہ (جیوڈیسک) امریکی انتطامیہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں منتخب ٹارگٹس پر کھلم کھلا ڈرون حملے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق ڈرون حملوں کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کی روسے سی آئی اے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرون حملوں کے لیے کھلی چھوٹ مل جائیگی۔
نئی پالیسی کا اہم ترین مقصد افغانستان سے امریکی انخلا کے وقت القاعدہ اور طالبان کو مزید کمزور کرنا ہے تاکہ وہ امریکا کے لیے مزید مشکلات پیدا نہ کر سکیں۔ اس حوالے سے دہشت گردوں کی نئی لسٹ بھی بنائی گئی ہے جس میں شامل لوگوں کو چن چن کر ہلاک کیا جائے گا۔نئی پالیسی کی حتمی منظوری صدر اوباما آئندہ چند روز میں دیں گے۔