امریکی صدر بارک اوباما نے دورائے آسٹریلیا میں کہا کہ امریکہ کو چین سے کوئی خطرہ نہیں اور ایشیا معاشی اعتبار سے دنیا کا مضبوط خطہ بن رہا ہے۔ آسٹریلیا کے دالحکومت کنبر امیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ پرامن چین کی ترقی کو خوش آمدید کہنا ہے اور بھارت ایشیائی خطہ کے اہم کھلاڑی ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور بھارت ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں ۔بارک اوباما نے یوروزون کے بحران پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔