امریکہ نے شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف فوجی کریک ڈان اور تشدد کی تازہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔ غیرملکی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے شام میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے تازہ سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری شام میں سفر سے گریز کریں اور تشدد سے متاثرہ علاقوں و مظاہروں کے قریب نہ جائیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے رواں برس 25 اپریل کو شام میں مقیم تمام امریکی سرکاری ملازمین کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔