امریکہ کی مداخلت ایک غلطی ہو سکتی ہے

obama

obama

واشنگٹن: ( جیو ڈیسک ) امریکہ کے صدر براک اوباما نے شام میں صورحال کو حوصلہ شکن قرار دیا لیکن انھوں نے کہا اس معاملے میں امریکہ کی یک طرفہ مداخلت ایک غلطی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت ختم ہوگی جس طرح دوسرے آمروں کی حکومت ختم ہوئی لیکن امریکہ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام کو سیاسی اور اقتصادی طور پر تنہا کرے گا۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے حمص شہر کے ضلع بابا عمرو میں شامی فوج کے ہاتھوں مزید قتل عام کی خبر دی ہے۔
ان کے مطابق ایک ہی خاندان کے سولہ افراد کو جن میں ایک سال کا بچہ بھی شامل تھا ان کے گھر میں چاقوؤں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔