امریکیوں کا کٹھ پتلیوں کے بھیس میں رومنی کے بیان کیخلاف انوکھا احتجاج

America

America

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے بیان دیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو وہ وفاقی پبلک بروڈ کاسٹنگ فنڈ کو ختم کر یں گے۔ ان کے اس بیان کے خلاف لوگوں نے رنگا رنگ کٹھ پتلیوں کے بھیس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اسی طرح کے پروگرا م دیکھ کر بڑھے ہوئے ہیں ۔ ان میں تفریح کے ساتھ تعلیمی مواد بھی ہوتا ہے لیکن فنڈ کے ختم ہونے سے اس طرح کے سب پروگرام ختم ہو جائیں گے۔رومنی کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایسی چیز پر رقم ضائع نہیں کرنا چاہتا جس کے لیے چین سے پیسے ادھار لینے پڑیں۔