صدر مملکت آصف علی زداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، امریکی الزامات سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوئیاور دہشتگردوں کو فائدہ ہوا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شایع ہونے والے مضمون میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ امریکی الزامات سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوا اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ مقاصدکونقصان پہنچا۔ غلط فمہمیاں ختم کرنے کیلئے پاکستان اور امریکا کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہاکہ پاکستان امریکا سے امداد کے بجائے تجارت کا خواہاں ہے۔