امریکہ(جیوڈیسک)امریکی الیکشن سے پہلے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان نطر آیا۔ سرمایہ کار مارکیٹ سے دور رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
زیادہ تر کمپنیوں کے شیئرز دبا کا شکار رہے اور الیکشن سے پہلے سرمایہ کاروں کا رویہ بھی محتاط رہا۔ کاروباری حجم میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ٹوکیو میں مورگن اسٹینلے ایشیا پیسفک انڈیکس ایک سو بائیس پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا۔ جب کہ نکی انڈیکس اعشاریہ پانچ فیصد گرگیا۔ جب کہ ہینگ سینگ میں اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوئی۔