ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی انتخابات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سرمایہ داروں کی جنگ قرار دیا ہے۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ڈیموکریسی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ انتخابات عوامی رائے کا اظہار ہوتے ہیں لیکن امریکا اور یورپ میں انتخابات سرمایہ داروں کی جنگ کا میدان بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں جمہوریت کے چیمپئین ہونے کے دعوے دار ممالک میں کی جاتی ہیں۔