امریکی اور افغان حکام طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ

victoria nuland

victoria nuland

امریکہ : ( جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے خواہشمند طالبان گروپوں سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن افغان آئین اور عوام کے دشمنوں کا مقابلہ میدان جنگ میں کیا جائے گا۔دوسری جانب آج افغان وزیر خارجہ زلمے رسول زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ رہے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کیلئے طالبان کو دہشت گردی ترک کرتے ہوئے القاعدہ اور اس کے نظریئے کی پیروکاری ختم کرنا ہوگی۔ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔

ادھر کابل میں افغان وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ زلمے رسول زاد، دوہا میں قطر کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں طالبان سے سے مذاکرات اور مفاہمت کے امور زیر غور آئیں گے۔