امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد روکنے کی قرارداد

American

American

امریکی رکن کانگریس ٹیڈ پو نے پاکستان کی تمام امداد روکنے کی قراردادایوان نمائندگان میں پیش کردی ہے۔ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس ٹیڈ پو نے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کرنے کے بعد بیان میں کہاکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان ، امریکا کا بے اعتبار اتحادی ثابت ہوا۔ لہذا پاکستان کو امداد دینے کا کوئی جواز نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر یہ قرارداد منظور ہوئی تو سوائے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کیلئے لازمی امداد کے امریکا پاکستان کی تمام امداد بند کردیگا۔